ایک اور ظلم مدرسے کی طالبہ زیادتی کے بعد قتل

ایبٹ آباد(کرائم رپورٹر ) عثمان آباد کی رہائشی مدرسہ کی 16 سالہ طالبہ جنسی زیادتی کے بعد قتل دو ملزمان گرفتار
عثمان آباد کی رہائشی طالبہ پشاور میں رہائش پزیر گھر سے مدرسہ کیلئے نکلی واپس نا آئ اور سوات پہنچ گئ مبینہ طور پر طالبہ کو اغواہ کیا گیا طالبہ کو پشاور سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں نے سوات کے ہوٹل میں لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور زہر دے دی جس سے اس کی حالت غیر ہو گئ اور اس کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئ سوات پولیس نے مقتولہ کے بھائ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ملزمان کے خلاف قتل اغواہ جنسی زیادتی سمیت دیگر دفعات کے تحت ایف آئ آر درج کی گئ دو ملزمان کو گرفتار کر لیا لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئ گرفتار ملزمان نے جنسی زیادتی کا اعتراف جرم بھی کر لیا پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔اسلام اباد ٹوڈے

اپنا تبصرہ بھیجیں