ملک بھر میں نو محرم الحرام کے جلوس روایتی راستوں پر گامزن

اسلام آباد(عقبد منھاس)ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اپنے مقررہ راستوں پر گامزن
کربلا میں نواسہ رسول امام حسین ؓ اور رفقاء کی شہادت کی یاد میں 9 محرم الحرام کو ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں ماتمی جلوسوں نکالے جا رہے ہیں۔
پاکستان کے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں 9 محرم کے جلوس اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں ہیں۔ اسلام آباد کے مرکزی جلوس کی نگارانی کے لئیے 16 ہزار اہلکار سیکیورٹی پر تعینات
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے وفاقی دارالحکومت میں امام بار گاہ اثنا عشری کا دورہ کیا، وہاں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، جلوس کے تمام روٹس کا معائنہ بھی کیا۔
آئی جی اسلام آباد نے تمام پولیس یونٹس کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی۔
آئی جی اسلام آباد نے امام بارگاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس اسلام آباد سے برآمد ہوتا ہے، جلوس کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں، 16 ہزار کے قریب اہلکار ڈیوٹی پر تعینات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس، رینجرز اور آرمی کو لگایا گیا ہے، 5 لیئرز میں سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں، روٹس کے راستوں میں کنٹینرز لگا کر راستے بند کیے گئے ہیں، کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں