کار چوری میں اضافہ
راولپنڈی،اسلام آباد کرائم ڈاری (عابد منھاس) وفاقی دارالحکومت میں کار چوری، موٹر سائیکل چوری اور تالے ٹوٹنے کی 5 وارداتوں کے مقدمات درج کر لئے گئے کار چوری کا مقدمہ تھانہ مارگلہ ، تالے ٹوٹنے کا مقدمہ تھانہ سبزی منڈی جبکہ موٹر سائیکل چوری کے مقدمات تھانہ آبپارہ ، تھانہ کراچی کمپنی اور تھانہ نیلور میں درج کئے گئے ۔راولپنڈی میں مختلف واقعات میں 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے ۔ گوجرخان سے راولپنڈی کی جانب 6 کلومیٹر گہنگریلہ ریلوے اسٹیشن پر ایک 25 سالہ نوجوان لڑکا ٹرین کے ساتھ ٹکرا کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ نوجوان کی شناخت نہیں ہو سکی ۔ ادھر خانپور کے علاقہ وجیاں میں نوجوان کنویں میں گرکرجاں بحق ہوگیا۔ خانپور کے نواحی علاقہ وجیاں کا رہائشی نوجوان دانش ولد راشد پاؤں پھسلنے سے کنویں میں جاگراجسے مقامی لوگوں نے نکال لیا،موت کی تصدیق ہونے پرلاش خانپورہسپتال منتقل کردی گئی۔ تھانہ آبپارہ اور کورال کی حدود میں گھریلو ناچاقی پر چار خواتین کے قتل میں ملوث سفاک ملزمان 24سے 48گھنٹوں میں گرفتار کر لیے گئے، آئی جی سید علی ناصر رضوی کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے 7 خصوصی سی آئی اے پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ ملزم بلال حسین کو کے پی کے سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری کےلئے اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے گئے۔117 سی ڈی آرز اور 41 سے زائد سیف سٹی کیمروں کا ڈیٹا حاصل کیا گیا۔ 15 جون کو تھانہ کورال اور18 جون کو تھانہ سمبل میں دو خواتین کو گھریلوناچاقی پر قتل کیاگیا۔ بہترین کارکردگی پر پولیس ٹیموں کیلئے 25 لاکھ روپے نقد انعام اور سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا گیا۔