عقیل احمد کو بزنس میں بڑی کامیابی
کراچی رپورٹ(سردار ظہیر سے) – فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری
(FPCCI) نے پاکستان-قازقستان بزنس کونسل کی رکنیت کا باقاعدہ اعلان کر دیاہے ۔(ایف پی سی سی آئی) کی جانب سے جاری کردہ سرٹیفیکیٹ کے مطابق، ریمپیکس کارپوریشن (Rempex Corporation)
کے پروپرائٹر مسٹر عقیل احمد کو پاکستان-قازقستان بزنس کونسل کا باقاعدہ ممبر منتخب کر لیا ہے۔اس اہم پیش رفت پر بزنس کمیونٹی کی جانب سے مسٹر عقیل احمد کو دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ پاک-قازقستان تجارتی کونسل میں ان کی شمولیت سے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور کاروباری تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
Load/Hide Comments