راولپنڈی کے شہر ی لٹ گئے 13 موٹرسائیکل دو رکشے چوری

راولپنڈی،اسلام آباد کرائم ڈائری (عابدمنھاس) راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 13موٹر سائیکلوں، 2رکشوں، طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقد ی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ اتوار بازار فیض آباد کے قریب رائیڈر وکیل حسین شاہ سے 10ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ چکلالہ کے علاقہ شاہ خالد کالونی میں سہیل اور اس کے دوست صائم سے موبائل، 10ہزار روپے ،شناختی کاڑد وغیرہ، تھانہ گوجر خان کے علاقہ مل اعوان نالہ کانسی پلی کے قریب غلام اصغر سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل، موبائل اور 40ہزار روپے ،تھانہ مندرہ کے علاقہ چہاری بنگلہ کے قریب محمدعثمان اور اس کی بیوی سے 2موبائل، 2بالیاں اور5ہزار روپے چھین لئے گئے ،چھتری چوک میں ریحان سرور کے گھرسے ٹیبلٹ ،موبائل، 5تولے کے طلائی زیورات اور ساڑھے چار لاکھ روپے ،کچا سٹاپ کے قریب چودھری ایاز اختر کی ورکشاپ سے سامان مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے ،عباسی کالونی مورگاہ میں حسن رضا کے گھر سے لیپ ٹاپ، موبائل، انگوٹھی، ٹاپس، مسلم آباد میں محمدفردوس کے گھر سے تالے توڑ کر ایل سی ڈی ،کپڑے وغیرہ چوری کر لئے گئے۔ اسلام آباد میں ایک موٹرسائیکل ،طلائی زیورات، موبائل اور نقدی وغیرہ سے شہری محروم ہو گئے۔ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں خنجر سے وار کر کے 2افراد کو قتل کر دیا گیا، تھانہ صادق آباد کومحمدجاوید سدوزئی نے بتایا کہ میرا بیٹا محمداحمد سدوزئی بعمر 15سال ہیڈ فٹ بال گیم کھیلنے چودھریاں مسجد کے قریب کلب میں گیا جہاں ولید ولدشاہد نے دوتین نامعلوم لڑکوں کے ہمراہ اس سے جھگڑا کیا اور ولید نے خنجرسے وار کر کے اسے شدید زخمی کر دیا، محمد احمد سدوزئی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا، تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ دھاماں موڑ اڈیالہ روڈ پر خنجر سے وار کر کے زین مسیح کو قتل کر دیا گیا، رضوان جارج نے پولیس کو بتایا کہ غلام مصطفیٰ اور ایک نامعلوم شخص میرے بھانجے زین سے جھگڑا کر رہے تھے، غلام مصطفیٰ نے خنجر سے زین پر وار کئے جس سے وہ زخمی اور بعد ازاں دم توڑ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں