بچی سے زیادتی کے ملزم پر ساتھیوں کی فائرنگ

سرگودھ(اکرائم رپورٹر )شاہ پور کی محبوب کالونی میں پیش آنے والے بچی سے زیادتی کے دلخراش واقعے کا مرکزی ملزم تصور میانہ آف کنڈان اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، گزشتہ دنوں مبینہ پولیس مقابلے میں شدید زخمی ہونے والے اس مرکزی ملزم کو حالت انتہائی تشویشناک ہونے پر مزید علاج کے لیے فیصل آباد ریفر کیا گیا تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
واضح رہے کہ پولیس تصور سمیت دیگر ملزمان کو برآمدگی کے لیے لے جا رہی تھی کہ ان کے اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے تمام چھ ملزمان شدید زخمی ہو گئے تھے۔ ابتدائی طور پر انہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال شاہ پور صدر منتقل کیا گیا تھا، جہاں سے تصور کو تشویشناک حالت کے باعث فیصل آباد بھیجا گیا تھا مگر وہ بچ نہ سکا۔ مرکزی ملزم کی ہلاکت کے بعد اس سنگین واقعے کا اہم ترین کردار اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے۔