ستھرا پنجاب خدمت کا بہترین نمونہ ۔خان بہادر ڈوگر

جڑان والا( بیورو رپورٹ )چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی 1122
سردار خان بہادر ڈوگر صاحب نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر “ستھرا پنجاب” مہم کے تحت کام کرنے والی ٹیموں کی شاندار کارکردگی کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کا “ستھرا پنجاب” وژن عوامی خدمت کا بہترین نمونہ ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں صفائی، خوبصورتی اور بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے عید کے دنوں میں فیلڈ میں موجود تمام ورکرز، افسران اور متعلقہ ٹیموں کی محنت، لگن اور جذبۂ خدمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ: “عوام کو صاف ستھرا اور بہتر ماحول فراہم کرنا ایک عظیم خدمت ہے، اور ستھرا پنجاب ٹیم جس محنت اور ذمہ داری سے اپنے فرائض انجام دے رہی ہے وہ قابلِ تعریف ہے۔”
سردار خان بہادر ڈوگر صاحب نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ وژن نہ صرف پنجاب کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہا ہے بلکہ عوام میں احساسِ ذمہ داری اور صفائی کے شعور کو بھی فروغ دے رہا ہے۔