ہماری فوج ایران میں سب کچھ تباہ کر دے گی

مسقط( انٹرنیشنل ڈیسک )ہم پوری طرح تیار اور مسلح ہیں، ہماری فوج ایران میں جو کچھ بچا ہے ختم کر دے گی: امریکی صدرٹرمپ کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی بحریہ فوری طور پر آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع کرے گی اور ایران کو ٹول ادا کرنے والے جہازوں کو بھی روکا جائے گا۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہو گئے، اگرچہ ’زیادہ تر نکات پر اتفاق ہو گیا تھا‘، تاہم ایران کے جوہری پروگرام پر اختلاف برقرار رہا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی بحریہ جو دنیا کی بہترین بحریہ ہے فوری طور پر آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور یہاں سے میں داخل ہونے یا نکلنے والے تمام جہازوں کی ناکہ بندی کا عمل شروع کرے گی۔ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ جلد ناکہ بندی شروع ہو جائے گی اور دوسرے ممالک بھی اس ناکہ بندی میں شامل ہوں گے، ایران کو بھتا لینے کے غیرقانونی اقدام سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہم پوری طرح تیار اور مسلح ہیں، مناسب وقت پر ہماری فوج ایران میں جو کچھ بچا ہے ختم کر دے گی۔

islamabad today

اپنا تبصرہ بھیجیں