پاکستان نے فوری جنگ بندی کا منصوبہ پیش کر دیا

اسلام اباد( خصوصی رپورٹ )ایران نے ایک بار پھر پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی تجویز موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے فوری جنگ بندی کی پیشکش پر غور جاری ہے۔ عہدیدار کے مطابق تہران کو خدشہ ہے کہ واشنگٹن مستقل جنگ بندی کے معاملے میں سنجیدہ نہیں، اسی لیے ایران عارضی جنگ بندی کے بدلے آبنائے ہرمز کو کھولنے پر آمادہ نہیں۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ تہران کسی دباؤ یا ڈیڈ لائن کے تحت فوری فیصلہ کرنے کے لیے تیار نہیں۔

دوسری جانب پاکستان، مصر اور ترکیے کے ساتھ مل کر خطے میں امن کے لیے سفارتی کوششیں تیز کیے ہوئے ہے۔ حالیہ دنوں میں اسلام آباد میں اہم اجلاس بھی ہوا، جس کے بعد نائب وزیراعظم Ishaq Dar نے چین کا دورہ کیا، جبکہ وہ ایرانی وزیر خارجہ Abbas Araghchi اور امریکی حکام سے بھی مسلسل رابطے میں ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی جنگ بندی کے لیے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں قابلِ قدر قرار دیا۔

islamabad today

اپنا تبصرہ بھیجیں