سرکاری سرپرستی میں ون ڈش کی خلاف ورزی

لاہور( کرائم رپورٹر )میاں رشید 92 نیوز گروپ کے سربراہ کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب میں اعلی سرکاری عہدے داروں کی موجودگی میں ون ڈش کی کھلم کھلا خلاف ورزی سے ثابت ہوتا ہے کہ وطن عزیز پاکستان میں ہمیشہ سے ہی دو قانون رہے ہیں مذکورہ شادی کی میزبان چونکہ ایک ٹی وی چینل کے مالک ہیں ون ڈش کی خلاف ورزی پر چالان کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا واضح رہے کہ پنجاب میں ان دنوں ون ڈش کی خلاف ورزی دس دس لاکھ تک بھی جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے ولیم میں ایک تقریب میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، سابق سربراہ پی سی بی ذکا اشرف، کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر،آر پی او سہیل سکھیرا، وزارت داخلہ کے فاروق اعوان،چوہدری احسان الحق،ہارون داؤد اور دیگر شریک ہیں جو کہ ون ڈش کی خلاف ورزی ہوتے ہوئے مختلف انواع و اقسام کے کھانوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں
Load/Hide Comments