بھارت میں توانائی کا بحران سنگین
اسلام اباد (انٹرنیشنل ڈیسک )آبنائے ہرمز میں 18 بھارتی جہاز پھنس گئے ہیں، جس کے نتیجے میں بھارت میں توانائی کا بحران سنگین ہو گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، ان جہازوں میں ایل پی جی، خام تیل اور ایل این جی کے بھارتی پرچم والے ٹینکر شامل ہیں جو اس وقت آبنائے ہرمز میں محصور ہیں۔
این ڈی ٹی وی نے بتایا کہ ایرانی حکام نے واضح کر دیا ہے کہ صرف وہ جہاز جو ایرانی حکام کے ساتھ ہم آہنگی رکھتے ہیں، آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں بھارتی وزارتِ جہاز رانی نے اعلان کیا تھا کہ آبنائے ہرمز سے مزید دو بھارتی ایل پی جی ٹینکرز بحفاظت گزر گئے، جن میں سے ایک جہاز ممبئی اور دوسرا نیو منگلورو بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گا۔
islamabad today
Load/Hide Comments