ناقص مٹیریل کا استعمال ٹھیکیدار  کے خلاف ایف ائی ار

ننکانہ صاحب:(ناصر بیگ) سیوریج منصوبے میں بے ضابطگیوں پر سیکرٹری ہاؤسنگ کا اچانک دورہ، ناقص کام پر سخت ایکشن
ننکانہ صاحب میں جاری سیوریج منصوبے میں بے ضابطگیوں اور ناقص کام کی شکایات پر سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین نے اچانک دورہ کیا اور ریلوے روڈ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دورے کے دوران ناقص میٹریل کے استعمال اور سست روی پر انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نے موقع پر ہی ناقص میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو فوری کارروائی کی ہدایت جاری کر دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ٹھیکیدار خود موقع پر موجود نہیں ہوتا اور سب کنٹریکٹرز کے ذریعے کام کروا رہا ہے۔
نور الامین نے ریلوے روڈ کو 7 دن کے اندر کلیئر کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے مشینری بڑھانے اور شہریوں کو درپیش مشکلات فوری کم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ناقص میٹریل ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
شہریوں کے احتجاج اور میڈیا رپورٹس کے بعد حکام متحرک ہوئے جبکہ سیکرٹری ہاؤسنگ نے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرنے سے گریز کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں