پی ٹی ائی رہنما لاہور سے گرفتار

لاہور( کرائم رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کا عالیہ حمزہ ملک کی گرفتاری پر سخت ردِعمل

عالیہ حمزہ کو ایک بار پھر نو مئی کے جعلی اور بے بنیاد مقدمے میں نشانہ بنایا جا رہا ہے، جہاں وہ پہلے ہی 5 سال کی سزا کا سامنا کر رہی ہیں جبکہ ان کے خلاف دیگر مقدمات بھی زیر سماعت ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف اس بزدلانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے غیر قانونی طور پر ان کے گھر پر دھاوا بولا، مرکزی گیٹ توڑا گیا، گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔ اس دوران گھر میں موجود چھوٹی بچیوں کو بھی ہراساں کیا گیا، جو نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت عمل ہے۔

مزید برآں، اب تک یہ نہیں بتایا گیا کہ عالیہ حمزہ کو کہاں منتقل کیا گیا ہے، جو کہ بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تقاضوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

نو مئی کے بعد سے ہماری بہنوں اور خواتین کے ساتھ جو ناروا سلوک اور ظلم کیا جا رہا ہے، وہ ناقابلِ قبول ہے۔ ریاستی طاقت کا استعمال کر کے خواتین کو دبانے کی یہ پالیسی ملک کو مزید بحران کی طرف دھکیل رہی ہے۔

ہم اپنی خواتین کی گرفتاریوں اور ان پر ہونے والے مظالم کے خلاف بھرپور احتجاج کرتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ اس فسطائیت کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔

منجانب: مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ

اپنا تبصرہ بھیجیں