شہری عید پر موٹر سائیکلوں سے محروم
راولپنڈی ،اسلام آبادکرائم ڈائری(عابدمنھاس) جڑواں شہروں کے رہائشی مختلف وارداتوں میں 15موٹر سائیکلوں، بھاری مالیت کے طلائی زیورات ،موبائل فونز، نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،اسلام آباد میں ایک موٹرسائیکل گن پوائنٹ پرچھین لیاگیاجب کہ 5 موٹرسائیکل چوری کرلئے گئے ،جب کہ تھانہ کراچی کمپنی ،تھانہ سنگ جانی ،تھانہ کھنہ اور تھانہ نون میں رابری کی وارداتوں میں شہری طلائی زیورات، موبائل فونز اور نقدی سے محروم ہوگئے ،تھاتھانہ صادق آباد کے علاقہ بند کھنہ روڈ پرفاروق شاد خان سے2موبائل ،12ہزار روپے،یوایس بی اور شناختی کارڈ، تھانہ روات کے علاقہ ہرکہ گاؤں میں شہری سے موبائل اور 20ہزار روپے چھین لئے گئے، قائد آباد میں محمدرفیق کے گھرسے طلائی زیورات مالیتی 6 لاکھ روپے ،امرپورہ میں احتشام جاوید کے کارخانے سے مشینیں مالیتی ایک لاکھ 20ہزار روپے ،ڈھوک چودھریاں میں جہانزیب رمضان کے گھر سے تالے توڑ کر 4تولے کے طلائی زیورات اور 20ہزار روپے، ملت آباد میں رضوان کے گھرسے تالے توڑ کر ایل ای ڈی اورپرائزبانڈزاور رقم مالیتی 4لاکھ 25 ہزار روپے ،گلستان کالونی میں زاہد عبید کے گھر سےتالے توڑ کر3لاکھ روپے ،سونامالیتی اڑھائی لاکھ روپے ،اور ڈی وی آر،کیانی مارکیٹ میں علیم صدیقی کے رہائشی کمرے سے20تولے وزنی طلائی زیورات اور8لاکھ روپے نقدی ،ایوب کالونی میں بیرسٹر معذن رشید کے گھر سے تالے توڑ کر50لاکھ روپے ،15تولے کے طلائی زیورات، 8قیمتی گھڑیاں اور لائسنس یافتہ کلاشن کوف چوری کرلئے گئے ۔ لفٹ کے بہانے گاڑی میں بٹھا کر شہریوں کو لوٹنے والے ملزم کوگرفتار کرکے طلائی زیورات اور نقدی برآمد کرلی گئی ، تھانہ آراے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لفٹ کے بہانے اپنی گاڑی میں بٹھا کر شہریوں کو لوٹنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم سے 25لاکھ روپے مالیت کے 5تولہ طلائی زیورات، نقدی 4لاکھ 61ہزار 330روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا ،ملزم کے زیر استعمال کار بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی، ادھر راولپنڈی پولیس نے 3ملزموں کو گرفتار کر کے 5لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، تھانہ چکلالہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 5لیٹر شراب برآمد کی ، تھانہ نیوٹاؤن اور تھانہ ٹیکسلا پولیس نےایک ، ایک ملزم کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، پولیس نے تینوں ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔