رمضان پیکیج کے نام پر فراڈ
ایوبیہ( نمائیندہ خصوصی) ضلع ایبٹ آباد میں رمضان پیکج کے نام پر شہریوں سے مبینہ فراڈ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او چھانگلہ گلی کے مطابق ملزم حبیب الرحمن ولد گوہرالرحمن سکنہ چوریاں شہریوں کو وزیراعظم اور خیبرپختونخوا رمضان پیکج میں شامل کروانے کا جھانسہ دے کر ان سے پیسے وصول کرتا تھا۔ ملزم شہریوں سے 8171 پر میسج کرواتا اور انہیں یہ کہہ کر یقین دلاتا کہ انہیں 12 ہزار 500 روپے کی امداد منظور ہو گئی ہے، جس کے عوض ہر شخص سے 100 روپے وصول کیے جاتے تھے۔
مقامی ذرائع کے مطابق ملزم نے اس طریقے سے تاجوال کے مختلف علاقوں میں بڑی تعداد میں شہریوں کو نشانہ بنایا اور مبینہ طور پر سینکڑوں افراد سے رقم وصول کی۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم حبیب کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے خلاف دفعہ 419 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
,مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی سرکاری پیکج یا امداد کے نام پر رقم طلب کرنے والے افراد سے ہوشیار رہیں اور ایسے عناصر کی فوری اطلاع قریبی تھانے یا پولیس ہیلپ لائن پر