عید الفطر کرایوں میں ہوشربا اضافہ

اسلام اباد (نمائندہ خصوصی )عید الفطر قریب اتے ہی ٹرانسپورٹ مافیا بے لگام ہو گیا راولپنڈی اسلام اباد سے دیگر شہروں کو جانے والے مسافروں سے کرایہ دگنا وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے اسلام اباد ٹوڈے کے نمائندہ خصوصی کی اسپیشل رپورٹ کے مطابق راولپنڈی اسلام اباد سے لیہ بھکر پشاور مردان بنوں کوہاٹ لاہور فیصل اباد شیخوپورہ مظفراباد ازاد کشمیر سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں جانے والی گاڑیوں کے مالکان نے کرایہ تقریبا” دوگناہ گر دیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے موٹروے نیشنل ہائی وے پولیس نے تمام شہریوں کو اگاہ کیا ہے کہ وہ کرایہ زائد وصول کرنے کی صورت میں ٹرانسپورٹ مافیا کے خلاف شکایت کریں گے تو فوری ازالہ کیاجائے گا
Load/Hide Comments