پارک میں خود کش جیکٹ

جڑانوالا (بیورو چیف )کھڑیانوالہ کی پارک میں بم کی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔
اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل ٹیمیں پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
بم کی اطلاع پرعلاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم کو جعلی قرار دے کر علاقہ کو کلئیر کردیا۔
دو گروپس میں لڑائی جھگڑے کے دوران ایک نشئی نے موبائل بیٹریوں اور تاروں سمیت فوگ والی پریشر بوتل بندھی خود کش جیکٹ نما اور ایک خنجر پھینک کر فرار ھوگیا۔
پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ نے ملزم کو حراست میں لے کر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔
ایک نشئی کی عجیب حرکت نے جہاں پولیس کو چکرا کر رکھ دیا وہیں علاقہ میں بھی خوف و ہراس کی فضا پیدا ھوگئی۔
Load/Hide Comments