این پی سی الیکشن کون جیتے گا ایم اے شام کا تجزیہ

اسلام اباد (ایم اے شام )نیشنل پریس کلب الیکشن۔۔ پریس کلب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ون ٹو ون کانٹے دارمفابلہ متوقع ہے ایک طرف 15 سالوں سے مسلسل کامیاب ہونیوالے جرنلسٹ پینل اوردوسری طرف متحدہ اپوزیشن ہے جو کہ نواز رضا کی قیادت میں پہلی مرتبہ اکٹھے ہوکر الیکشن لڑ رہی ہے جن کے صدارتی امیدوار ورکنگ جرنلسٹ رزاق سیال جبکہ دوسری جرنلسٹ پینل میں پریس کلب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ورکنگ خاتون جرنلسٹ نئیر علی کو مفابلے کیلئے مءدان میں اتارا گیا ہے دونوں گروپوں کی جانب سے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اس بار بھی بلندو بانگ دعوے کئے جارہے ہیں لیکن ان کو عملی جامہ کب پہنایا جائے گا وہ جامہ ابھی تک شائید نہیں مل پارہا جرنلسٹ پینل نے صحافیوں کے انشورنس کیلئے ہیلتھ کارڈ بناکر دئیے لیکن وہ اپنے ہی ساتھیوں تک محدود رکھے گئےیہی وجہ ہے کہ اپ نیشنل پریس کلب کے اج بھی ہزاروں ممبران ہیلتھ کارڈ کی سہولت سے محروم ہیں نیشنل پریس کلب کے ممبران کا دوسرا مسئلہ گزشتہ 15 سالوں سے بھارہ کہو سکیم اور دیگر سی ڈی اے سیکٹروں میں اپلائی کیے گئے پلاٹوں کا مسئلہ ہے جو کہ اج تک حل نہیں ہو سکا ہے اپوزیشن الزام لگاتی ہے کہ برسر اقتدار گروپ اپنے انتہائی قریبی ساتھیوں کو تو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کروا دی ہے لیکن باقی تمام ممبران ابھی تک ان پلاٹوں سے محروم ہیں اس حوالے سے جرنلسٹ پینل کا موقف ہے کہ ابھی تک یہ ممبر کو پلاٹ الاٹ نہیں کیا گیا ہے