موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول سبسڈی دینے کا فیصلہ
پشاور (نمائندہ خصوصی )عمران خان کے وژن کے مطابق وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا صوبے کے تمام موٹرسائیکل سواروں کے لیے سبسڈی دینے کا اعلان
حکومت خیبر پختونخوا نے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے اثرات کم کرنے کے لیے موٹرسائیکل سواروں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبے میں اس وقت تقریباً 14 سے 16 لاکھ موٹرسائیکل رجسٹرڈ ہیں ہر رجسٹرڈ موٹرسائیکل استعمال کرنے والے کو 2,200 روپے دو نشستوں میں دیے جائیں گے تاکہ عوام کو سفری اخراجات میں ریلیف مل سکے۔
islamabad today

Load/Hide Comments