کیپیٹل پولیس کے ڈی ایس پی پر حملہ

اسلام آباد نئی آبادی علی پور میں نامعلوم ملزم کی فائرنگ
ڈی ایس پی انویسٹیگیشن 9-آئی ایریا عمر حیات شدید زخمی
ملزم نے گھر کی گھنٹی بجائی، دروازہ کھلتے ہی ڈی ایس پی عمر حیات پر چار فائر کر دیے
فائرنگ سے ایک گولی ڈی ایس پی عمر حیات کے پیٹ میں لگی، فوری پمز منتقل
زخمی ڈی ایس پی عمر حیات کو پمز ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں منتقل کر دیا گیا
واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا
نامعلوم حملہ آور کی تلاش کے لیے پولیس کی کارروائیاں جاری
اسلام آباد: ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایس پی عثمان بٹ پمز ہسپتال پہنچ گئے
اسلام آباد: ڈی ایس پی پر فائرنگ کے واقعے کی مزید تحقیقات جاری
Load/Hide Comments