داتا درباراعتکاف بیٹھنے کے لیے رشوت

لاہور( کرائم رپورٹر )داتا دربار مسجد میں اعتکاف بیٹھنے کے لیے اعتکاف بیٹھنے والوں سے مسجد انتظامیہ کی جانب سے ان کی پولیس سکیورٹی کلئرنس کے لیے 10 ۔10 ہزار روپے رشوت لئے جانے کا انکشاف ہوا ہے واضح رہے کہ ہر سال داتا دربار کی مسجد میں اعتکاف بیٹھے والے خواہش مندوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ کے باعث انتظامیہ کے جانب سے سفارشیوں اور اپنے بندوں کو نوازنے کے لیے نت نئے حیلے بہانے تلاش کیے جاتے ہیں تاکہ عام لوگوں کی کی بجائے اپنے اور سفارشی لوگوں کو اعتکاف میں بیٹھنے کے لیے جگہ دی جا سکے ذرائع کے مطابق اس سال انتظامیہ نے اعتکاف بیٹھنے والے دو ہزار کے لگ بھگ روزہ داروں کی درخواستیں منظور کی ہیں اور اب ان کی جگہ دیگر سفارشیوں کو نوازنے کے لیے ان سے پولیس کی سیکیورٹی کلئرنس کے نام پر دس دس ہزار روپے رشوت طلب کی جا رہی ہے
Load/Hide Comments