بھارت نے انگلینڈ کو ہرا دیا

اسلام اباد( خصوصی رپورٹ )میچ میں دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 499 رنز بنائے جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی میچ کا دوسرا بڑا مجموعہ ہے۔

بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 253 رنز بنائے جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے کسی بھی ناک آؤٹ میچ میں سب سے بڑا اسکور ہے، جبکہ انگلینڈ نے 246 رنز بنائے جو اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ناک آؤٹ میچ میں 200 سے زائد رنز بنانے کا اعزاز صرف ویسٹ انڈیز کو حاصل تھا۔

انگلینڈ کے بلے باز جیکب بیتھل نے 105 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کسی بھی کھلاڑی کا سب سے بڑا انفرادی اسکور بن گیا۔

بھارت کی جانب سے سنجو سیمسن نے 89 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جو کسی بھی بھارتی کھلاڑی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے ناک آؤٹ میچ میں سب سے بڑا اسکور ہے۔

میچ میں دونوں ٹیموں کے بیٹرز نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے مجموعی طور پر 73 چوکے اور 34 چھکے لگائے، جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کسی بھی میچ میں سب سے زیادہ ہیں۔

انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر کو اس میچ میں سات چھکے لگے جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کسی بولر کو لگنے والے سب سے زیادہ چھکوں کے ریکارڈ کے برابر ہیں۔ اس سے قبل اسٹورٹ براڈ کو 2007 اور زیویئر ڈوہرٹی کو 2012 میں سات سات چھکے پڑ چکے ہیں۔

اس کامیابی کے ساتھ بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں چوتھی مرتبہ فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے قبل سری لنکا، پاکستان اور انگلینڈ تین تین مرتبہ فائنل کھیل چکے ہیں۔

مزید یہ کہ یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ کا پہلا موقع ہے جب دفاعی چیمپئن ٹیم نے دوبارہ فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔ اس سے پہلے پاکستان (2007، 2009) اور سری لنکا (2012، 2014) لگاتار دو مرتبہ فائنل تک پہنچ چکے ہیں۔

islamabad today

؟

اپنا تبصرہ بھیجیں