وفاقی معتسب نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد۔ (سردار ظہیر سے ):نوید کامران بلوچ نے پاکستان کے وفاقی محتسب کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا،یہ یاد رہے کہ یہ 22 گریڈ سے ریٹائرڈ ہیں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان سے حلف لیا۔ ایوان صدر میں حلف برداری کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ سرکاری اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ نوید کامران بلوچ چار سالہ مدت کےلئے فائز رہیں گے۔ ایوان صدر کے نوید کامران بلوچ وسیع انتظامی تجربہ رکھتے ہیں اور وہ مختلف اعلیٰ انتظامی عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ وہ اس سے قبل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، وفاقی سیکرٹری اور وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکرٹری سمیت کلیدی انتظامی عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ صدر مملکت نے اس موقع پر وفاقی محتسب کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کو انصاف تک رسائی بہتر بنانے، مقدمات کے جلد و موثر فیصلے کو یقینی بنانے اور وفاقی اداروں میں شکایات کے بروقت ازالے کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کو ترجیح دیں۔