پاک فوج کی کارروائی طالبان کا خوگانی بیس تباہ

وزیرستان (خصوصی رپورٹ)آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے افواج پاکستان کی زمینی اور فضائی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج نے افغان صوبے ننگرہار میں کامیاب فضائی کارروائی میں خوگانی بیس تباہ کردیا جب کہ فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کو بلا اشتعال جارحیت کے بعد ہر محاذ پر بھرپور پسپائی کا سامنا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا جب کہ جلال آباد میں فضائی کارروائی میں ایمونیشن ڈیپو اور ڈرونز اسٹوریج کو تباہ کردیا گیا۔
افغان طالبان کی جارحیت کے جواب میں پاک افواج کی مؤثر اور تباہ کن جوابی حملوں میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کوبھاری نقصان کا سامنا ہے،سیکیورٹی فورسز افغان طالبان رجیم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پر عزم ہی
