پنڈی کے شہری 11 موٹر سائیکلوں اور گاڑی سے محروم

راولپنڈی ،اسلام آبادکرائم ڈائری(عابدمنھاس)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 11موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات، موبائل فونز، نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھاتھانہ سول لائنزکے علاقہ مبارک لین میں گن پوائنٹ پرمحمدشاہ میر سے موٹرسائیکل ،تھانہ چک لالہ کے علاقہ گلریز1میں محمدالیاس سے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل ، تھانہ چک لالہ کے علاقہ کرال چوک میں ناصر احمد سے موٹرسائیکل ،تھانہ روات کے علاقہ نجی ٹاؤن میں شہری سے موٹرسائیکل اورموبائل، تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ پنڈورہ میں محمدغالب سے گن پوائنٹ پر35ہزار روپے، تھانہ نصیرآباد ،تھانہ ریس کورس، تھانہ سول لائنز اور تھانہ چک لالہ کے علاقہ میں گن پوائنٹ پر ڈکیتیاں کر کے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا گیا، ادھر وفاقی دارالحکومت میں سرقہ بالجبر، راہزنی، نقب زنی اور چوری کی 11 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ ایک کار 6موٹر سائیکل، 3موبائل فونز اور نقدی اڑا لی گئی، تھانہ بنی گالا کے علاقے میں اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل جبکہ تھانہ کراچی کمپنی ، تھانہ رمنا اور تھانہ ترنول کے علاقے میں تین موبائل فونز، نقدی وزیورات چھین لئے گئے، تھانہ سمبل ، تھانہ سنگجانی، تھانہ انڈسٹریل ایریا، تھانہ سبزی منڈی اور تھانہ کرپا میں درج کروائے گئے۔ قمار بازی کے الزام میں 6 ملزموں کوگرفتارکرکے داؤ پر لگی رقم اور 4موبائل فونز برآمد کرلئے گئے،تھانہ رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے 6افراد کو گرفتار کر لیا، ملزموں سے داؤ پر لگی رقم 21ہزار 200روپے، 4موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد ہوئے، رتہ امرال پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کی موجودگی کی اطلاع پر ریڈ کیا تھا، اشتہاری پولیس پارٹی کو دیکھ کر فرار ہو گیا۔ دو رکنی گینگ کوگرفتار کرکے چھینا گیا موبائل فون اور مسروقہ رقم برآمد کرلی گئی، تھانہ مورگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اور چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، چھینا گیا موبائل فون اور مسروقہ رقم 10ہزار 500روپے برآمد ہوئی۔ ادھر راولپنڈی پولیس نے 4ملزموں کو گرفتار کرکےاسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، ملزموں کے خلاف کارروائیاں تھانہ سول لائنز اور مندرہ کے علاقوں میں کی گئیں۔ جبکہ راولپنڈی پولیس نے 2منشیات سپلائر زکوگرفتار کر کےساڑھے 3کلو چرس برآمد کر لی، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو 840گرام چرس برآمد کی، جب کہ تھانہ وارث خان پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو 660گرام چرس برآمد کر لی، پولیس نے دونوں ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ راولپنڈی پولیس نےکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے11افراد کو حراست میں لے لیا، راولپنڈی پولیس کا کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران گزشتہ روز 9مقدمات درج کر کے 11افراد کو حراست میں لے لیا گیا، ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ کرایہ داروں کی رجسٹریشن نہ کروانا قابل سزا جرم ہے، زیر حراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ دھمیال اور روات کے علاقوں میں کی گئیں