تھانہ ترنول تاجر کے اغوا کی کوشش بدترین تشدد ویڈیو وائرل

اسلام اباد( ایم اے شام )تھانہ ترنول کی حدود سیکٹر جی 15 میں نامعلوم افراد کی ایک تاجر کی دکان میں گھس کر اسے اغوا کرنے کی کوشش اور بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو منظر عام پر انے کے باوجود تھانہ ترنول پولیس نے 24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا ہے متاثرہ شخص رانا عاطف کے مطابق مورخہ 24 فروری کو اپنے دفتر میں اپنے دو دوستوں کے ساتھ افطاری کی تیاری میں مصروف تھا کہ اچانک چار نامعلوم افراد اس کی دکان میں داخل ہوئے اور اسے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا اور اسے اٹھا کر دفتر سے باہر لے گئے تاہم اس کے شور مچانے پر دیگر تاجر بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے ملزمان سے مغوی رانا عاطف کو چھڑوا لیا ریسکیوون فائو پر اطلاع دینے کے بعد تھانہ ترنول پولیس نے مبینہ طور پر اس واقعہ کو لڑائی جھگڑے کا رنگ دینے کی کوشش کرتے ہوئے مغوی عاطف اور اس کے بھائی کو بھی گرفتار کر لیا مدعی رانا عاطف کی طرف سے دی گئی تھانہ ترنول پولیس کو درخواست پر 24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا ہے مدعی رانا عاطف کے مطابق ایک کانسٹیبل جو کہ تھانہ نون میں تعینات ہے نے مغوی رانا عاطف کو تھانہ ترنول کے اندر نہ صرف دوبارہ تشدد کا نشانہ بنایا تھپڑ مارے گالیاں دی اور اسے صلح پر بھی مجبور کرتا رہا اس حوالے سے۔ اسلام اباد ٹوڈے۔ کے نمائندے نے ایس ایچ او نعیم منہا سے لے کر ایس ڈی پی او فیاض رانجھا ایس پی صدر کاظم نقوی سے بار بار رابطہ کیا مگر ان کے فون اٹینڈ نہ ہو سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں