سٹار فٹ بالر رونالڈو بھی روزے رکھنے لگا

اسلام اباد (انٹرنیشنل ڈیسک )سعودی فٹ بال کلب النصر سے وابستہ سینیگال کے اسٹار سادیو مانی اپنے دوست کرسٹیانو رونالڈو کو اسلام کے بارے میں سمجھنے میں مدد کر رہے ہیں۔ رونالڈو نے پہلی بار بطور تجربہ دو دن روزہ رکھا ہے، جو سادیو مانی کی مدد اور رہنمائی کی وجہ سے ممکن ہوا۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ مانی کتنا عاجز اور مددگار شخص ہے، خاص طور پر جب بات رونالڈو جیسی بڑی شخصیت کی مدد کرنے کی ہو۔ النصر کے کھلاڑی شایع شراہیلی کا کہنا ہے کہ پرتگالی اسٹار اگرچہ مسلمان نہیں ہیں، لیکن وہ روزہ رکھ کر اسلامی رکن کی پابندی کا تجربہ کرنا چاہتے تھے۔ رونالڈو نے حالیہ کچھ میچوں میں گول کرنے کے بعد سجدہ بھی کیا ہے اور وہ ایک مسلمان عالم دین کی تعلیمات پر بھی نظر رکھتے ہیں، جو پرتگال سے ہیں۔ رونالڈو شیخ محمد ابراہیم کے فالور ہیں۔ وہ رونالڈو جو فٹ بال کے ساتھ انسٹاگرام کے بھی کنگ ہیں۔ سب سے زیادہ فالورز 639 ملین۔ جب 10 ستمبر 2025ء کو رونالڈو نے شیخ ابراہیم کو فالو کیا تو دنیا حیران ہوگئی کہ یہ مولوی کون ہے، جسے کنگ نے بھی فالو کرنا ضروری سمجھا؟ عالمی میڈیا پر سرخیاں بن گئیں۔ گزشتہ دسمبر میں ہی دبئی میں گلوب سوکر ایوارڈز کی تقریب کے دوران رونالڈو کا ایک جملہ سوشل میڈیا پر چھا گیا۔ انہوں نے کہا: “اگر انجری نہ ہوئی تو ان شاء اللہ 1000 گول مکمل کروں گا”۔ اسی جملے نے مداحوں کی خاص توجہ حاصل کی اور ٹرینڈ بن گیا۔ رونالڈو نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ قرآن کی تلاوت سننا پسند کرتے ہیں، خاص طور پر النصر کے ساتھی کھلاڑی سلطان الغنام کی آواز میں اور ویڈیوز میں دیکھا گیا ہے کہ وہ اپنے ٹیم ساتھیوں کو ورزش سے پہلے السلام علیکم بھی کہتے ہیں۔ پہلی افطاری کے موقع پر سادیو نے رونالڈو کے ہمراہ روزہ کھولنے کے لیے فرانس کے سپر اسٹار نو مسلم فٹبالر پال پوگبا کو بھی مدعو کیا تھا۔