ہسپتال میں وکلا گردی ڈاکٹروں پر تشدد توڑ پھوڑ

جڑانوالہ (رانا عمران خان) تحصیل ہیڈ کوارٹر جڑانوالہ میں وکلا گردی کی ایک اور واقعہ سامنے أگیا ہے جس میں وکلاء نے اپنے مریض کا جلدی چیک اپ نہ کرنے پر نہ صرف ڈاکٹر پیرا میڈیکل سٹاف کو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ ایم ایس کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہسپتال میں شدید توڑ پھوڑ کی ہسپتال کے عملہ نے وکلاء کی طرف سے تشدد اور توڑ پھوڑ کے خلاف احتجاج ہسپتال میں ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے جسے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وکلاء کی اس بدمعاشی پر اہل علاقہ نے بھی ہسپتال کے اندر شدید احتجاج کیا اور وکلا گر دی نا منظور کے نعرے لگائے وکلاء کے اس ناروا رویے پر تحصیل ہیڈ کوارٹر جڑانوالا انتظامیہ نے اعلی حکام کو اگاہ کر دیا ہے
Load/Hide Comments