شاباش پاکستانی تاجرو
اسلام اباد( ایم اے شام )دنیا بھر کے غیر مسلم حکمرانوں وتاجروں نے جہاں ایک طرف دنیا بھر میں مقیم مسلمانوں کے لیے رمضان المبارک کی امد کے موقع پر اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں انتہائی کم کر دی ہیں تو دوسری طرف پاکستان کے مسلم تاجروں نے نہ صرف اشیائے خورد و نوش فروٹ اور سبزی کی قیمتوں میں کئی سو گنا اضافہ کر دیا ہے رمضان المبارک سے ایک ہفتہ قبل سے 200 سیب 250 روپے کلو تھا جبکہ اب 500 سے 600 روپے کلو تک پہنچ گیا ہے امرود 50 سے 60 روپے کلو تھا جب کہ ا150 سے 200 روپے کلو تک پہنچ گیا ہے کیلا جو کہ 70 سے 100 روپے درجن تھا اب ڈھائی سو سے 300 روپے فی درجن ہو گیا ہے تمام سرکاری و پرائیویٹ بازاروں اور مارکیٹوں میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ ریٹس پر کوئی بھی دکاندار فروٹ اور سبزی یا دیگر اشیائے خورد و نوش بیچنے کو تیار نہیں ہے ہر دکاندار نے اپنے من مانے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں اگر کوئی شخص سرکاری ریٹ لسٹ مانگے تو انہیں ٹرخادیا جاتا ہے اور یہ وہ تاجر ہیں جو ہر سال بے ایمانی ملاوٹ اور منافع خوری کی پیسوں سے ہر سال 27 ویں کی شب اور رمضان المبارک کا اخری عشرہ مکہ اور مدینہ میں گزارتے ہیں
