نگہبان رمضان بازار کھل گئے

ننکانہ صاحب( ناصر بیگ )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ننکانہ صاحب میں نگہبان رمضان بازار کو فنگشنل کر دیا گیا
ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو اور ڈی پی او فراز احمد کا نگہبان رمضان بازار کا دورہ
اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ ثناء شرافت ، ڈی او انفارمیشن سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ
ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے نگہبان رمضان بازار میں انتظامات و سہولیات کا جائزہ لیا
انہوں نے رمضان بازار میں اشیاء کی کوالٹی اور عام مارکیٹ سے ریٹ میں فرق کو بھی چیک کیا
ننکانہ صاحب کے رمضان بازاروں میں اشیاء ضروریہ مارکیٹ سے 15 سے 20 فیصد کم ریٹ پر دستیاب ہیں۔ڈی سی ننکانہ
رمضان بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی کوالٹی کو لازم قرار دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ
رمضان بازاروں میں پھل اور سبزیاں بھی سستے داموں مل رہی ہیں۔ڈی سی ننکانہ
نگہبان رمضان بازاروں میں تمام متعلقہ اداروں کے فسیلیٹیشن سنٹرز اور بھی قائم
رمضان المبارک میں عوام کو مثالی سہولیات فراہم کریں گے۔ڈی سی محمد تسلیم اختر راو
اشیاء خوردونوش کی نیلامی کے عمل سے مارکیٹ تک قیمتوں کی پڑتال جاری ہے۔ڈی سی ننکانہ
مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ
رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ
تمام اداروں کے افسران عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کرکے نیکیاں سمیٹیں اور اللّہ تعالیٰ کے ہاں سرخرو ہوں۔ڈی سی ننکانہ
رمضان المبارک کے دوران ضلع بھر کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔ڈی پی او فراز احمد
عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او فراز احمد