عمران خان کو اسلام اباد منتقل کرنے کی تیاریاں

اسلام آباد(عابدمنھاس)وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اسلام آباد جیل مکمل ہونے پر منتقلی کا واضح پیغام دے دیا۔
محسن نقوی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسلام آباد کی جیل مکمل ہوگی تو بانی پی ٹی آئی کو وہاں منتقل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد جیل 2 ماہ میں مکمل ہوجائے گی، جس کے اندر تمام طبی سہولیات موجود ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا اسلام آباد کی عدالت سے ہوئی اسلام آباد جیل منتقل کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments