دو گاڑیاں 14 موٹر سائیکل چوری

راولپنڈی،اسلام آبادکرائم ڈائری (عابدمنھاس)جڑواں شہروں میں وارداتیں جاری،2 گاڑیاں،12 موٹرسائیکل غائب ہوگئے۔گن پوائنٹ پر ڈکیتیاں،تھانہ چکلالہ کے علاقے میں گلزار قائد سے لاکھوں روپے چھین لئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 2گاڑیوں 7موٹرسائیکلوں ،25موبائل فونز،طلائی زیورات ،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ خیابان سرسیدمیں حمیرا الطاف سے گن پوائنٹ پر5ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ سول لائنزکے علاقہ تلسہ روڈ پرمحمدسلیمان سے اسلحہ کی نوک پر7ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ آراے بازار کے علاقہ غازی آباد میں وقاص سے چاقو کی نوک پرسات ہزار روپے ،تھانہ چک لالہ کے علاقہ گلزار قائد میں شہری سے گن پوائنٹ پر 2لاکھ روپے ،گلزار قائد میں شہری سے اسلحہ کی نوک پر50ہزار روپے ،گلزار قائد میں محمدہارون سے کیری ڈبے میں سوار نامعلوم ملزمان نقدی اور سونا مالیتی 2لاکھ بیس ہزار روپے ،تھانہ دھمیال کے علاقہ چکری روڈ پرنعیم یوسف سے اسلحہ کی نوک پر 6ہزار روپے اور موبائل ،تھانہ سٹی کے علاقہ کالج روڈ پر یاسر حمید سے موبائل چھین لیاگیا جس کے کور میں 20ہزار روپے تھے ،اعوان چوک میں نصرت بی بی کے گھرسےایک لاکھ روپے اورایل سی ڈی،کٹاریاں میں ابرار حسین شاہ کی دکان سے تالے توڑ کر2لاکھ روپے اورڈی وی آر،، چکری روڈ پر انور خان کے کمرے سے تین لاکھ روپے چوری کرلئے گئے۔ چھ پتنگ سپلائرز گرفتار کرکےسینکڑوں پتنگیں اور ڈوریں برآمد کر لی گئیں ، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا پتنگ سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس سلسلے میں گزشتہ روز6 پتنگ سپلائرز کو گرفتار کر لیا گیا ، جن سینکڑوں پتنگیں اور ڈوریں برآمد ہوئیں، ملزموں کے خلاف کارروائیاں تھانہ سول لائنز، پیرودھائی اور گنجمنڈی کے مختلف علاقوں میں کی گئیں، ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ادھرپولیس تھانہ گوجرخان نے سکھو روڈ ، مندرہ،دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیا گیا ہے،جبکہ گلیانہ موڑ سے منشیات سپلائر اویس جہانگیر کو گرفتار کر کے 580 گرام منشیات برآمد کر لی گئی،نور علی چوک سے دانیال احمد وارڈ 2 سے 720 گرام منشیات برآمد کر لی گئی،دونوں منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔راولپنڈی پولیس نے 6 ملزموں سے 65 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا،تھانہ چکلالہ پولیس نے دو ملزموں سے20 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن، دھمیال پولیس نے ایک ملزم سے 20 لیٹر شراب ، رتہ امرال پولیس نے ایک ملزم سے 10 لیٹر شراب ، نصیرآباد پولیس نے ایک ملزم سے10 لیٹر شراب ، تھانہ سٹی پولیس نے ایک ملزم سے 5 لیٹر شراب برآمد کرلی ،پولیس نے تمام ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے انہیں گرفتار کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں