کینٹ ایریا میں کوئی دکان سیل نہیں ہوگی ۔اسٹیشن کمانڈر

کینٹ ایریا میں آئندہ کوئی دکان سربمہر نہیں ہو گی،سر بمہرکرنے سے پہلے متعلقہ ادارہ نوٹس کے ذریعے آگاہ کرےگا ، سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر علی انجم
راولپنڈی (مظفر علی بٹ) کینٹ ایریا میں آئندہ کوئی دکان سربمہر نہیں ہو گی،سر بمہرکرنے سے پہلے متعلقہ ادارہ نوٹس کے ذریعے آگاہ کرےگا ، سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر علی انجم
سیل نہ کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے باقی محکموں کو بھی تقلید کرنی چایئے، گروپ لیڈر سہیل الطاف
معاشی ترقی کے حصول کے لیے کاروبار دوست ماحول کی فراہمی کو اولین ترجیح دینا ہو گی، صدر عثمان شوکت
سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر علی انجم نے کہا ہے کہ کینٹ ایریا میں آئندہ کوئی دکان سربمہر نہیں ہو گی،سربمہر کرنے سے پہلے متعلقہ ادارہ نوٹس کے ذریعے آگاہ کرےگااور سیل کرنے کی وجہ بتائے گا ، کمپلائینس پورا کرنے کے لیے مناسب وقت بھی دیا جائے گا۔
راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں ڈیجیٹل بنکنگ اور ادائیگیوں کے لیے راست اور ڈیجیٹل کیو آر کے حوالے سے معلوماتی سیشن سے خطاب میں اسٹیشن کمانڈر نے کہا کہ بزنس فرینڈلی ماحول کی فراہمی کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ہر فرد اور ادارے کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،فنانشل لٹریسی کو عام کرنا ہو گا،
صدر عثمان شوکت نے کہا کہ معاشی ترقی کے حصول کے لیے کاروبار دوست ماحول کی فراہمی کو اولین ترجیح دینا ہو گی، ڈیجیٹل نظام سے آگاہی کے حوالے سے چیمبر اس طرح کے سیشن باقاعدگی کے ساتھ منعقد کرائے گا۔
گروپ لیڈر سہیل الطاف نے کہا کہ کینٹ ایریا میں کاروباری مرکزسیل نہ کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے باقی محکموں کو بھی تقلید کرنی چایئے،کاروبار دوست ماحول کی فراہمی کے لیے ٹیکس کی شرح سنگل ڈیجیٹ تک لانا ہو گی ، کاروباری لاگت کم کرنا ہو گی۔ رضوان خلیل شمسی چیف منیجر سٹیٹ بنک نے سیشن سے خطاب میں کہا کہ سٹیٹ بنک نے پرائم منسٹر کی ہدایات کی روشنی میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو عام کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے ہیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا “راست” ایک مفت، فوری اور محفوظ ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام ہے، جس کے ذریعے آپ اپنے موبائل نمبر (راست آئی ڈی) یا آئی بین (IBAN) کا استعمال کرتے ہوئے بغیر کسی اضافی فیس کے رقم بھیج اور وصول کر سکتے ہیں۔ یہ پاکستان کا پہلا فوری ادائیگی کا نظام ہے، جو تمام بینکوں کو آپس میں منسلک کرتا ہے۔ڈیجیٹل نظام سے نقد رقم کے ذریعے لین دین کم کرنے اور معیشت کو دستاویزی شکل دینے میں مدد ملے گی۔ سیشن کا مقصد صارف اور کاروبار دونوں کو رقم کی منتقلی ، مالی لین دین تیز، آسان اور زیادہ محفوظ ادائیگیوں کے نظام سے روشناس کرانا تھا۔ اس موقع پر کمرشل بنکوں اور ڈیجیٹل موبائل والٹ کے نمائندوں نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے مختلف پلیٹ فارمز کے بارے میں پریذینٹیشنز بھی دیں۔
سینئر نائب صدر خالد فاروق قاضی، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران، انجمن تاجران کے نمائندوں منیر بیگ مرزا، سمال چیمبر کے سینئر نائب صدر دوست علی جان، ودیگر بھی موجود تھے