ننکانہ پبلک پارک پر قبضہ مافیا نے گھر بنانا شروع کر دئیے

ننکانہ صاحب ( بیورو چیف )علاقہ محلہ کیارہ صاحب سرکاری کوارٹر کے قریب سرکاری پبلک پارک پر قبضہ کر کے لوگوں نے گھر بنانا شروع کر دئیےاس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں اہل علاقہ سے ڈی سی ننکانہ کے نام درخواست دینے کیلئے کہا اہل علاقہ نے چیف منسٹر اف پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر مداخلت کر کے پبلک پارک کو قبضہ مافیا سے بچایا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں