معصوم بچی ؟؟؟؟رانا عمران کی رپورٹ

جڑانوالہ ( رانا عمران کی رپورٹ) جڑانوالہ سی سی ڈی پولیس نے 5 سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل کیس میں بڑی کامیابی حاصل کرلی،سی سی ڈی ٹیم کی کامیاب کاروائی کے دوران بچی سے زیادتی اور قتل کی واردات کا اصل ملزم گرفتار، ڈی این اے رپورٹ میں تصدیق ،پولیس ذرائع کے مطابق 21 دسمبر 2025 کے روز تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ 368 گ ب میں نامعلوم درندے نے فضیلت نامی 5 سالہ بچی کو اپنی حوس کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا اور اسکی برینہ نعش مکئی کی فصل میں پھینک کر فرار ہو گیا جس کی اطلاع پر مقامی پولیس نے مقتولہ بچی کے والد عبدالمالک کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا اور واقعہ کے بعد روڈالہ روڈ پولیس نے احسان عرف شانی اور جاوید جبکہ سی سی ڈی جڑانوالہ نے مقتولہ بچی کے 16 سالہ کزن بابر کو گرفتار کیا ذرائع کے مطابق روڈالہ روڈ پولیس کی جانب سے نہ صرف احسان عرف شانی نامی ملزم کے ملوث ہونے بلکہ اسکی گرفتاری کے بعد اعتراف جرم کا بھی دعوی کیا گیا جس کے بعد مقامی پولیس افسران سے ایک لاکھ انعام بھی لے اڑی اور ملزم کے اس مبینہ اعتراف جرم کے بعد سی سی ڈی کی جانب سے گرفتار ملزم بابر کو چھوڑ دیا گیا بتایا گیا ہے کہ روڈالہ روڈ پولیس کی زیرحراست اور اعتراف جرم کرنے والے ملزم احسان عرف شانی کی ڈی این اے رپورٹ میں ملزم کے ملوث ہونے کی تصدیق نہ ہو سکی جس کے بعد ایس پی سی سی ڈی ملک طارا نے انچارج سی سی ڈی جڑانوالہ ڈویژن انسپکٹر عدیل شوکت کو چھوڑے گئے ملزم بابر کو دوبارہ حراست میں لینے کی ہدایت کی جس ملزم کو گرفتار کرکے ڈی این اے کروایا گیا تو ڈی این اے رپورٹ میں بچی سے زیادتی اور قتل کے اہم شواہد سامنے آگئے پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ 5 سالہ فضیلت کو اسکی پھوپھو نے گود لے رکھا تھا جو اسکے کزن 16 سالہ بابر کو گھر اسکے پاس چھوڑ کر خود کام چلی گئی اور ملزم بچی کو ورغلا کر فصلوں میں لے گیا اور زیادتی کے بعد گلا دبا کر اسکا قتل کر دیا علاقہ مکینوں کے مطابق گرفتار ملزم اس سے قبل 3 بار بچوں سے زیادتی کی کوشش کر چکا جو واقعات رپورٹ نہ ہوئے اور ملزم بچتا رہا،