وفاقی پولیس کے واٹس ایپ موبائل پر ہیکروں کا حملہ

اسلام اباد (کرائم رپورٹر عابد منہاس) وفاقی پولیس کے متعدد افسران کے واٹس ایپ پر ہیکروں کا حملہ واٹس ایپ ہیک کرنے کے بعد ان کے دوستوں سے لاکھوں روپے کا تقاضہ کرنے والے نامعلوم ہیکر کئی دن گزر جانے کے باوجود پولیس کی پہنچ سے باہر ابھی تک کسی بھی پولیس افسر نے اپنا واٹس ایپ ہیک ہونے کے باوجود کسی تھانے میں مقدمہ درج کروانے کے لیے درخواست دائر نہیں کی ہے اور نہ ہی ابھی تک واٹس ایپ ہیک کرنے والے ہیکروں کے خلاف کوئی کاروائی شروع کی گئ ہے وفاقی پولیس کے افسران اپنے سوشل میڈیا کے ذریعے ہی اور اپنے دوستوں کو خبردار کر رہے ہیں کہ ان کے واٹس ایپ اکاؤنٹ سے کسی بھی میسج کا مثبت جواب نہ دیا جائے اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب وفاقی پولیس کے ایک افسر کی طرف سے اسلام اباد ٹوڈے کے ڈائریکٹر نیوز ایم اے شام کو ہیکروں کی طرف ایک میسج موصول ہوا کہ ان کے اکاؤنٹ میں چار لاکھ روپے ڈال دیے جائیں تو ہم ایم اے شام نے جب متعلقہ افسر کے سم نمبر پر کال کی تو انہوں نے بتایا کہ ان کا واٹس ایپ ہیک ہو چکا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں