ننکانہ بار کانٹے کے مقابلے

ننکانہ صاحب (ناصر بیگ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب کے انتخابات میں علی ناصر قادری صدر اور کامران ممتاز جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے علی ناصر قادری نے 395 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار علی عمران اعوان نے 366 ووٹ حاصل کئے، نائب صدر کی نشست پر محمد حسین ڈاہر 445 ووٹ لے کامیاب ہوئے، جنرل سیکرٹری کی نشست پر کامران ممتاز چھینہ ایک ووٹ کی برتری سے کامیاب ہوئے انہوں نے 382 ووٹ جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار رائے خاور حسین نے 381 ووٹ حاصل کئے، ان انتخابات میں رائے وقاص مظہر کھرل 429 ووٹ حاصل کر کے جوائنٹ سیکرٹری، رانا مدثر احمد 443 ووٹ حاصل کر کے فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ رانا ظہیر عباس لائبریری سیکرٹری اور مظہر مقدس آڈیٹر منتخب ہوگئے جیتنے والے امیدواروں اور ان کے حامیوں نے جیت کا جشن منایا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں