ڈی سی ننکانہ گورونانک یونیورسٹی پہنچ گئے
ننکانہ صاحب( ناصر بیگ )
ڈپٹی کمشنر ننکانہ محمد تسلیم اختر راو اور وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد عمران کا بابا گورونانک یونیورسٹی کا دورہ
ڈپٹی کمشنر اور وائس چانسلر نے نئے کیمپس کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا
ڈپٹی کمشنر اور وائس چانسلر نے دیگر افسران کے ہمراہ یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاکس کا تفصیلی دورہ کیا
ایکسین بلڈنگ کاشف خورشید نے گورونانک یونیورسٹی کے تعمیراتی کاموں بارے بریفنگ دی
ڈپٹی کمشنر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور وائس چانسلر نے بابا گورونانک یونیورسٹی میں پودے لگائے
تعلیمی سرگرمیوں کے بلا تعطل تسلسل کے لیے منصوبوں کی بروقت تکمیل ناگزیر ہے۔وائس چانسلر
یونیورسٹی کے تعمیراتی کاموں کی بروقت تکمیل بڑھتی ہوئی تعلیمی و انتظامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اہم ہے۔وی سی بابا گورونانک یونیورسٹی
ضلعی انتظامیہ نئے کیمپس کو جلد از جلد یونیورسٹی کے حوالے کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ
تعمیراتی معیار کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ تعمیراتی کام کی رفتار کو بھی تیز کیا جائے
کیمپس کو صاف اور سرسبز ماحول میں تبدیل کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر شجرکاری کی جائے۔
سرسبز ماحول کے فروغ اور گرین کیمپس کے لیے سب کو ملکر کام کرنا ہو گا۔ڈی سی محمد تسلیم اختر
دوران وزٹ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ، رجسٹرار، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ ، ایکسین بلڈنگ ، ڈی او انفارمیشن سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
