ننکانہ ریسکیو1122 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

ننکانہ صاحب (ناصر بیگ) ریسکیو 1122 سے سال 2025 میں 1 لاکھ 84 ہزار شہریوں نے مدد کیلئے رابطہ کیا
43 ہزار سے زائد افراد نے ریسکیو 1122 سے ایمرجنسی مدد طلب کی
ریسکیو 1122 نے سال 2025 میں 54 ہزار سے زائد متاثرین کو ریسکیو کیا
روڈ ٹریفک حادثات کے 8597 ایمرجنسی کیسز پر فوری امداد فراہم کی
میڈیکل ایمرجنسی کے 28 ہزار، آگ لگنے کے 555 واقعات پر ریسکیو سروسز فراہم کیں
ننکانہ میں لڑائی جھگڑوں اور تشدد کے 889 واقعات،پانی میں ڈوبنے کے 32 واقعات میں قیمتی جانیں بچائیں
ننکانہ میں عمارتیں منہدم ہونے کے 73 حادثات اور 4790 متفرق ایمرجنسیز پر کامیاب ریسپانس دیا
سال 2025 ننکانہ میں ریسکیو 1122 کا اوسط ریسپانس ٹائم 7 منٹ رہا
26 ہزار سے زائد زخمیوں کو فوری امداد،26 ہزار سے زائد متاثرین کو اسپتال منتقل کیا گیا
روڈ حادثات اور میڈیکل ایمرجنسیز میں 994 افراد جانبر نہ ہو سکے
3895 مریضوں کو ضلعی سطح پر سہولیات نہ ہونے پر ریفر کیا گیا۔ ریسکیو حکام
دریائے راوی میں سیلاب، 6728 افراد محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا
سیلاب کے دوران 10 ہزار سے زائد جانور محفوظ مقامات پر منتقل، 2972 افراد کو ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کی