مسافروں کی اف لوڈنگ کا معاملہ اسلام اباد ہائی کورٹ پہنچ گیا

اسلام اباد (کورٹ رپورٹر ) ایئرپورٹ پر مسافروں کی آف لوڈنگ کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا !!!
ایک شہری احتشام الحق نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ اُسے آزربائیجان کی فلائیٹ سے آف لوڈ کیا گیا اور پاسپورٹ اور متعلقہ امیگریشن دستاویزات پر Off-loaded کی مہر بھی لگا دی پھر کہا کہ 80 ہزار روپے رشوت دو تو تمہیں جانے کی اجازت دے دی جائے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے الزامات کو سنگین قرار دیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے کو تحقیقات کی ہدایت کر دی ہے اور اُنہیں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں