خون سفید سگے چچا کی بھتیجی سے نازیبا حرکت

اسلام اباد( کرائم رپورٹر )سگے چچا کی نازیبا حرکات ایس ایس پی آپریشن قاضی علی رضا کا فوری نوٹس،
ایف آئی آر درج ملزم کی گرفتاری کا حکم
اسلام آباد پانچ سالہ معصوم بچی کے ساتھ سگے چچا کی جانب سے کیے گئے نازیبا اور شرمناک عمل پر ایس ایس پی آپریشن قاضی علی رضا نے سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ ایس ایس پی آپریشن نے واضح کیا کہ ایسے گھناؤنے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور ملزمان کو قانون کے مطابق عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔
ایس ایس پی آپریشن قاضی علی رضا نے بچی کی والدہ اور اہل خانہ سے ملاقات کی اور مکمل قانونی مدد کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے حکم دیا کہ نامزد ملزم کو فوراً گرفتار کر کے پابندِ سلاسل کیا جائے اور تفتیش میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں