شدید دھند نے تین افراد کی جان لے لی ۔مرزا ناصر کی رپورٹ

ننکانہ صاحب( مرزا ناصر وسیم ) شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے ہیں، حادثہ شاہ کوٹ روڈ پر میرپور کے قریب ہوا جہاں تیز رفتار مسافر بس رکشہ سے ٹکڑا گئی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شاہ کوٹ منتقل کر دیا ہے جہاں ان کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 14 سالہ سجاد، 20 سالہ وقاص اور 20 سالہ شکیل شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 20 سالہ عبدالغنی اور 15 سالہ بلال شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں