پنڈی اسلام اباد میں وارداتوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا عابدمنہاس نے سب کا کچا چٹھا کھول دیا

راولپنڈی،اسلام آبادکرائم ڈائری ( عابدمنہاس) راولپنڈی اسلام آباد میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، راہ زنی ، نقب زنی اور چوری کی چار درجن وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاؤہ 2 کاریں، ایک رکشہ ، 17 موٹر سائیکل اور 22 موبائل فونز اڑا لئے گئے ، 14 گھروں کے تالے ٹوٹ گئے اور چور کل جمع پونجی لے کر چلتے بنے ، تھانہ سول لائن کے علاقے میں قیصر مقبول سے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون جبکہ اسی تھانے کے علاقے لالہ زار میں دو مسلح موٹر سائیکل سوار 5 نوجوانوں کے ایک گروپ سے 7 موبائل فونز اور نقدی لوٹ کر لے گئے ، تھانہ روات اور تھانہ سنبل کے علاقے سے دو کاریں چوری ہو گئیں جبکہ تھانہ مارگلہ کے علاقے سے حیدر خان کا رکشہ چوری کر لیا گیا ۔راولپنڈی پولیس کی ڈکیتی و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف کارروائیاں، 6 افراد گرفتار، 4 مسروقہ موٹرسائیکل،چھینی گئی رقم 1 لاکھ 32 ہزار 500 روپے، 6 موبائل فونز اور اسلحہ برآمد ہوئی۔ صادق آباد پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، زیر حراست گینگ سے چھینی گئی رقم 59 ہزار 500 روپے 6 موبائل فون اور اسلحہ برآمد ہوا، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ کو گرفتار کیا، زیر حراست گینگ سے چھینی گئی رقم 53 ہزار روپے،2 مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا، نیوٹاؤن پولیس نے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث شخص کو گرفتار کر لیا، زیر حراست شخص سے 2 مسروقہ موٹر سائیکل، چھینی گئی رقم 20 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد ہوا، زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ وفاقی دارالحکومت پولیس کا تھانہ کرپا اور تھانہ آ بپارہ کے علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا، 61 افراد،32 گھروں،27 موٹر سائیکلوں اورنو گا ڑ یو ں کو چیک کیا جبکہ جانچ پڑتال کے لئے دو مشکوک افراداوردو مو ٹر سائیکلوں کوتھانہ منتقل کیا گیا۔تھانہ روات کے علاقے چک بیلی خان بانیاں کے قریب دو افراد نے میاں بیوی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ریحان نامی شخص کی بیوی جابحق اور ریحان شدید زخمی ہو گیا” مضروب ریحان نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ شکیل اور اس کے ساتھی نے ہم دونوں کو قتل کی نیت سے فائرنگ کی جس سے میری بیوی زندگی کی بازی ہار گئی اور مجھے شدید زخمی کر دیا گیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے، نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے ۔