چوریاں جاری عابد منہاس کی رپورٹ 

راولپنڈی،اسلام آبادکرائم ڈائری ( عابدمنہاس) راولپنڈی اسلام آباد میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، راہ زنی ، نقب زنی اور چوری کی 48 وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ ایک کار ،13 موٹر سائیکل ، 26 موبائل فونز اور ایک گائے اڑا لی گئی ، تھانہ سبزی منڈی کے علاقے سے ایک موٹر سائیکل ، جبکہ دیگر علاقوں سے 8 موبائل فونز اور لاکھوں کی نقدی اسلحہ کی نوک پر جبکہ 7 موبائل فونز اور نقدی جھپٹا مار کر چھین لی گئی ، جڑواں شہروں میں 21 گھروں کے تالے ٹوٹ گئے اور چور کل جمع پونجی لے کر چلتے بنے ، کار چوری کا مقدمہ تھانہ کھنہ میں درج کروایا گیا ،تھا نہ روات کے علاقے ڈھوک میجر سے 6 لاکھ مالیت کی گائے چرا ل گئی ، وفاقی دارالحکومت میں تھانہ کوہسار اور تھانہ شالیمار کے پوش علاقوں میں سٹریٹ کرائم میں لاکھوں آڑا لئے گئے ، تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں دو وارداتوں میں 16 تولے وزنی زیورات اُڑا لئے گئے۔ وفاقی دارالحکومت کے تھانہ ائی نائن کے علاقہ میں مسلح ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے سینیئر فوٹو جرنلسٹ کے بیٹے نجی چینل کے کیمرہ مین سے اسلحہ کی نوک پر نقدی، موبائل، ہونڈا 125 موٹرسائیکل اور دیگر اشیا ، چھین لیں, مزمل علی مظہر علی نے بتایا کہ 17 دسمبر کی رات بلیو ایریا سے چھٹی کر کے راولپنڈی گھر جا رہا تھا کہ راستے میں آئی جی پی روڈ کے نزدیک نیو کٹاریاں کے مقام پر پہنچا تو دو نامعلوم ڈاکو نے موبائل،نقدی،اے ٹی ایم کارڈ اور آفس کارڈ چھین کر فرار ہو گئے۔راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں،07افرادکو حراست میں لے کر37لیٹر سے زائدشراب اوراسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر20لیٹرشراب برآمد کی،کلرسیداں پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے کر 12لیٹرشراب اوراسلحہ معہ ایمونیشن، تھانہ سٹی پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر5لیٹر شراب برآمد کی، سولائنز پولیس نے ایک فرد کوحراست میں لے کر بوتل شراب برآمد کی،چکلالہ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ادھر تھانہ کھنہ پولیس نے بین الصوبائی منظم نقب زن گروہ کے 2 ارکان گرفتار کرلئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں