کتے چوری الزام صحافی گرفتار

‏اسلام آباد (کرائم رپورٹر)تھانہ شہزاد ٹاؤن میں آوارہ کتوں کی کفالت کرنے والی خاتون صحافی پریشہ خان کو جعلی مقدمے میں گرفتار کر کے جیل بھیج ڈیا گیا

ذرائع کے مطابق سی ڈی اے ملازمین نے کال کر کے صحافی کو ڈاگ سینٹر پہنچنے کی درخواست کی گئ

جب خاتون صحافی ڈاگ سینٹر پہنچیں تو ان کوکتے چوری کے الزام میں گرفتار کر کے انکے خلاف ایف آئ آر درج کر کے باضابطہ گرفتاری ڈال دی گئ

یہ تمام حرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ کارروائی پہلے سے طے شدہ سازش بنا کر ہم مشورہ ہو کر تیار کی گئ تھی۔ سی ڈی اے اور اسلام آباد پولیس کے اس گٹھ جوڑ کی وجہ خاتون صحافی کی جانب سے کرپشن اور بدعنوانی کو بے نقاب کرنا ہے۔

یہ واقعہ آزادیٔ صحافت، انسانی ہمدردی اور جانوروں کے حقوق پر براہِ راست حملہ ہے۔

صحافی کو گرفتار کروانے والے جواب دیں کہ
19 کروڑ کے ڈاگ سینٹر فنڈز کہاں گئے؟ بیچارے بے زبان کتے بھوکے کیوں رکھے جاتے ہیں؟

سچ بولنے اور خدمت کرنے کی سزا قید نہیں ہو سکتی

صاحبان اقتدار سے خاتون صحافی کی فوری رہائی،مقدمہ ختم کرنے، اور معاملہ کی اعلیٰ سطحی انکوائری کر کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں