جعلی امریکی سفارت کار افغانی پکڑا گیا

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) امریکی سفارت خانے کا جعلی کارڈ استعمال کرنے والا افغان شہری پکڑاگیا، پولیس نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مدد سے افغان شہری حارث کو گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گرفتار افغان شہری دو خواتین کے ہمراہ گاڑی میں ڈپلومیٹک انکلیو میں داخل ہوا تھا۔ پولیس اور انٹیلی جنس اہلکار پہلے ہی اس شخص کی نشاندہی کر چکے تھے اور اس کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جا رہی تھی۔یہ شخص پاکستان میں فراڈ دھوکہ دہی میں بھی ملوث رہا ہے متعدد بار گرفتار ہوا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں