نایاب اشیاء کی دکان کا افتتاح تاجکستان سفیر کی خصوصی شرکت

اسلام اباد نمائندہ خصوصی معروف تجارتی مرکز سپر مارکیٹ میں طارق بٹ کی اینٹیکس شاپ کا افتتاح پاکستان میں تعینات تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف نے کیا افتتاحی تقریب میں تنظیم مغلیہ مرکز کے ایگزیکٹو صدر سرفراز مغل نے بھی خصوصی شرکت کی اس موقع پر تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف نے شاپ میں موجود انٹیکس نادر اور نایاب اشیاء کا خصوصی معائنہ کرتے ہوئے طارق بٹ کی کاوشوں کی تعریف کی تاجک فیر نے کہا کہ نادر اور نایاب اشیاء ثقافتی ورثے کی علامت ہوتی ہیں اور ایسی دکانیں مختلف تہذیبوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اس موقع پر مغلیہ تنظیم کے صدر سرفراز مغل نے بے اظہار خیال کیا اور کہا کہ کاروباری حضرات کی حوصلہ افزائی معیشت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے افتتاحی تقریب میں سیاسی و سماجی کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی
Load/Hide Comments