اسلام أبادجیل کو فوری فعال کرنے کے احکامات جاری

اسلام أباد(نمائیندہ خصوصی)سلام آبا جیل فوری فعال کرنے کا حکم۔ علی اکبر سنئیر سپرٹئنڈنٹ جیل تعینات
*وفاقی حکومت نے اسلام آباد ماڈل جیل منصوبے کو تیز کردیا؛ علی اکبر پہلے سینیئر سپرنٹنڈنٹ مقرر، وزیر داخلہ محسن نقوی کا فوری طور پر جیل فعال کرنے کا حکم

ا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایات پر برسوں سے التوا کا شکار اسلام آباد ماڈل جیل منصوبہ آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، جسے وفاقی دارالحکومت کے اصلاحی نظام میں سب سے بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ’’فیڈرل پریزن آف پاکستان‘‘ کے لیے پہلے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پریزنز (SSP) کی تقرری کردی ہے، اور علی اکبر نے باضابطہ طور پر اپنا چارج سنبھال لیا ہے۔

علی اکبر کی تعیناتی سے اسلام آباد میں ایک مکمل اور منظم وفاقی جیل انتظامی نظام کے آغاز کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

نئے مقرر کیے گئے ایس ایس پی علی اکبر نے انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی سے خصوصی ملاقات کی، جس دوران آئی جی پریزنز اور آئی جی اسلام آباد نے ماڈل جیل کو فوری طور پر فعال کرنے کے لیے واضح ہدایات جاری کیں۔

دونوں سربراہان نے اس اصول پر زور دیا کہ:

قیدیوں کے ساتھ صرف سزائی اقدامات نہیں بلکہ اصلاح اور بحالی کے نظریے کے تحت کام کیا جائے گا۔

اسلام آباد ماڈل جیل کے فعال ہونے کے بعد اسلام آباد کے تمام زیرِ سماعت اور سزا یافتہ ملزمان کو وفاقی دارالحکومت ہی کی حدود میں رکھا جائے گا، جس سے دہائیوں پرانا وہ انحصار ختم ہو جائے گا جس کے تحت قیدیوں کو راولپنڈی سمیت دیگر اضلاع کی جیلوں میں منتقل کیا جاتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں