کچے کے ڈاکو پکے ڈاکوؤں سے اگے نکل گئے

کراچی( کرائم رپورٹر)کراچی والوں سے تگڑے تو کچے کے ڈاکو ہیں ترقی تو کررہے ہیں؟اور ریاست کے سلامتی کو چیلنج بھی کر رہے ہیں کھلے عام پولیس کو دھمکیاں دے رہے ہیں کیا یہ چند ڈاکو ریاست اور پولیس سے زیادہ طاقتور ہیں اگر کوئی عام شہری سوشل میڈیا پر پستول بھی لہراے تو فوری گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا جاتا ہے لیکن کچے کے ڈاکو اینٹی ائیر کرافٹ گن اور راکٹ لانچر بھی لہرا کر اداروں کو چیلنج کریں تو مجرمانہ خاموشی کے سوا کوئی عملی کاروائی نہیں؟؟؟روجھان کچے کے مسلح گینگز خود کو مزید جدید اور مضبوط کرنے کی راہ پر گامزن۔عمرانی اندھڑ گینگ ظفری جھبیل کچہ کریمینل نئے جدید اسلحہ اینٹی ائیر کرافٹ گن سے فائرنگ کرتے ہوئے ظفری جھمبیل دیگر مسلح افراد کے ہمراہ پولیس کو چیلنج بھی کر رہے ہیں،اہم بات اور بڑا سوالیہ نشان ان کریمنل کے پاس کچے میں جدید اسلحہ کیسے پہنچ رہا ہے.کیا قومی سلامتی کے ضامن ادارے نوٹس لیں گے؟؟