میونسپل کمیٹی کی حدود میں جانور رکھنے پر پابندی

ننکانہ صاحب( مرزا ناصر بیگ )ضلع ننکانہ صاحب میں میونسپل کمیٹیوں کی حدود میں آنے والے تمام علاقوں میں جانور رکھنے پر پابندی عائد۔ ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے پابندی کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ضلع کے تمام قصبوں، دیہاتوں کی گلیوں ، بازاروں اور رہائشی علاقوں میں جانور باندھنے پر بھی پابندی عائد ہو گی۔ضلع ننکانہ صاحب کی ریونیو حدود میں سڑکات کے کنارے جانور باندھنا بھی ممنوع ہو گا۔ترجمان تمام مویشی مالکان 15 دسمبر 2025 تک اپنے جانوروں کو رہائشی علاقوں سے منتقل کر لیں۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف میونسپل قوانین کے تحت سخت کاروائی ہو گی۔ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیز کے افسران جاری کردی نوٹیفکیشن پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔، ڈی سی ننکانہ کی متعلقہ افسران کو سخت ہدایت

اپنا تبصرہ بھیجیں